17 نومبر 2026 - 01:08
امریکیوں کو یا شکست قبول کرنا ہوگی یا لڑنا ہوگا، بریگیڈیئر جنرل سلیمانی

امریکہ بحری، زمینی اور فضائی محاصرے کے بہانے ایران کو پسپائی پر مجبور کرنا چاہتا ہے، لیکن ایران اپنی مزاحمت سے، امریکہ کو ناکام بنائے گا اور امریکہ کو اپنی یہ خواہش قبر میں لے جانا پڑے گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل ایوب سلیمانی نے دفاع مقدس اور مزاحمت کی یادگاروں کے تحفظ اور نشر و اشاعت فاؤنڈیشن کی نمائش کے موقع پر اس فاؤنڈیشن کے ڈھانچے میں تبدیلی، روداد نویسی اور بیانیے کی اہمیت، عاشورا اور سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے کردار، دفاع مقدس کے دستاویزات کی سندیت، نوجوان نسل کی تربیت میں قومی ہیروز کے کردار، اور عالمی استکبار سے اسلامی انقلاب کے ٹکراؤ کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور حالیہ جنگوں، امریکہ کی پالیسیوں اور ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

بریگیڈیئر جنرل ایوب سلیمانی کی تقریر کے اہم نکات:

• امریکہ کو شکست یا جنگ کا سامنا: سردار سلیمانی نے کہا کہ ایران امریکیوں کو فتح کا احساس نہیں دلائے گا؛ امریکہ کو یا شکست قبول کرنی ہوگی یا جنگ کرنی ہوگی۔ ایران شہداء اور امام خمینی کے خون سے سودے بازی نہیں کرے گا۔

• روداد اور بیانیے کی اہمیت:

جنگ ایک محدود واقعہ ہے لیکن اسے تاریخ بنانے والا عنصر روداد نویسی اور بیانیہ ہے۔ سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) نے عاشورا کو زندہ رکھا؛ اسی طرح دفاع مقدس کے دستاویزات اور راوی و روداد نویس اور بیانیہ نویس متعلقہ تاریخ کو تحریف سے بچاتے ہیں۔

• دستاویزات کی سندیت:

فاؤنڈیشن کے پاس دفاع مقدس دوئم (12 روزہ جنگ) اور دفاع مقدس سوئم (40 روزہ جنگ یا جنگ رمضان) کے دستاویزات پہلی جنگ سے بھی زیادہ ہیں؛ یہ ادارہ تاریخ ميں تحریف کی اجازت نہیں دے گا اور یہ ادارہ دفاع مقدس کی تاریخ میں 'مرجعیت' کے کردار کا حامل ہے۔

• نوجوان نسل کی تربیت:

دفاع مقدس کے مثالی نمونے اور شخصیات اور ہیروز کے حالات زندگی اور کارنامے نوجوانوں کی رہنمائی کا ذریعہ ہیں؛ میوزیم، کتب خانے اور دستاویزات نوجوانوں کی زندگی بدل سکتے ہیں۔

• استکبار سے ٹکراؤ:

انقلاب اسلامی اور استکبار عالمی دو متقاطع خطوط ہیں جو ایک دن ضرور ملیں گے اور وہ دن جنگ کا دن ہے۔ یہ جنگ وجود اور حیثیت کی ہے؛ ایران مکمل بازداری (ڈیٹرنس) کے حصول تک جنگ سے گریز کرتا ہے لیکن دفاع اور فوری جواب کے لئے تیار رہتا ہے۔

• امریکہ کے تین منصوبے:

امریکہ نے جنگ، سمجھوتے اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے بغاوت کے تین منصوبے بنائے، لیکن دشمن در حقیقت حساب کتاب میں غلطی (Misculculation) کا شکار ہؤا۔ امریکہ جانتا ہے کہ ایران جھکے گا نہیں؛ ایران کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ امریکہ کی مطلق شکست ہوگی۔

• امریکہ کے پاس کے محدود آپشنز:

امریکیوں کو یا ہاتھ اٹھا کر شکست قبول کرنا ہوگی یا جنگ لڑنا ہوگی، جس کے لئے ہماری تیاریاں عروج پر ہیں۔

• ایران کی دفاعی صلاحیت:

مسلح افواج نے اعلیٰ سطح کی بازداری حاصل کی ہے؛ دشمن جنگ میں اپنی کامیابی کا امکان 10 فیصد سے کم سمجھتا ہے۔ امریکہ جنگ نہیں چاہتا لیکن پسپائی بھی نہیں کر سکتا، لیکن اس کے سوا اس کے پاس کوئی چارہ بھی نہیں ہے اور ایران امریکہ کی کامیابی کا امکان 0 فیصد سمجھتا ہے۔

• ایران کی ناکہ بندی کی کوشش:

امریکہ بحری، زمینی اور فضائی محاصرے کے بہانے ایران کو پسپائی پر مجبور کرنا چاہتا ہے، لیکن ایران اپنی مزاحمت سے، امریکہ کو ناکام بنائے گا اور امریکہ کو اپنی یہ خواہش قبر میں لے جانا پڑے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha